ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق وزیر اعظم واجپئی کی ہڈیاں گنگا کی نذر 

سابق وزیر اعظم واجپئی کی ہڈیاں گنگا کی نذر 

Mon, 20 Aug 2018 00:19:07    S.O. News Service

ہری دوار ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی ہڈیاں آج یہاں ان کے اہل خانہ نے گنگا دریا کی نذ ر کردیں۔

آنجہانی لیڈر کی ہڈیوں کا کلش لے کر ان کی بیٹی، داماد رنجن بھٹاچاریہ اور نواسی یہاں ہر کی پیڑي پر واقع بر ہم کنڈ پہنچے جہاں انہوں نے ویدک منتروں کے تلفظ کے استعمال کے ساتھ ان ہڈیوں کو گنگا ندی کی نذرکی۔

اس دوران بی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویدر سنگھ راوت، بی جے پی ریاستی صدر اجے بھٹ اور ہری دوارسے بی جے پی کے رہنما بھی موجود تھے۔
 


Share: